اسلامک یکجہتی گیمز ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا- سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے،ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں انہوں نے77.06 میٹر کی تھرو کی،ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا-