نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں 500نئے ٹرک شامل کر دیئے گئے

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

ملکی معیشت کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ،نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں 500جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کے ذریعے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے ،نئے شامل کیے گئے ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کیلئے انتہائی موزوں ہیں،یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کے اُس وژن کے عین مطابق ہے جس کے تحت وسطی ایشیا، خصوصاً ازبکستان اور قازقستان کیلئے برآمدات 2ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،این ایل سی نے گزشتہ تین برسوں میں وسطی ایشیا،چین اوردیگرممالک تک 2500سے زائد کامیاب آپریشنز مکمل کئے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات کو نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی-