کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں آگ، جل کر تباہ ہو گئی

Calender Icon ہفتہ 22 نومبر 2025

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، فیکٹری آگ سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا، آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔

حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فیکٹری میں فائبر سے مختلف اشیاء تیار کی جاتی تھیں، آگ کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فیکٹری کی بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔