راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیلنے لگا ، مختلف ہسپتالوں میں مزید 20مریض رپورٹ ہوئے ہیں،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک ڈینگی کے 436مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،تاہم ابھی تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت 42مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499تک بڑھا دی گئی ہے جنہوں نے اب تک 50لاکھ 94ہزار 661گھروں کی چیکنگ کی، جہاں گھروں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا-
راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیلنے لگا
پیر 22 ستمبر 2025












