آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی- آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے شروع ہو گا ،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ایشیا کپ کے بعد پہلی ٹکر ہو گی، یہ بڑا مقابلہ سری لنکا میں ہوگا،بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کیخلاف کھیلے گا ، 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا،ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے، 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا-
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا
منگل 25 نومبر 2025












