سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

Calender Icon منگل 25 نومبر 2025

سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے- آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے-