فاشسٹ مودی کی فسطایت اور ظالمانہ پالیسیوں کیلئے سکھوں نے اپنی آزادی کا فیصلہ سنادیا۔کینیڈا کی فضائیں مودی کی سفاکیت کیخلاف سکھ برادری کے بلند نعروں سے گونج اٹھیں-علیحدگی پسند تنظیم “سکھ فار جسٹس” کے مطابق اوٹاوا میں 53 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں حقِ رائے دہی استعمال کیا۔انتہائی سرد موسم کے باوجود سکھوں نے طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد ووٹ ڈالا۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ”کینیڈا ریفرنڈم ہندوتوا کے دہشتگرد مودی کی گولی اور بم کا جواب ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی سیاسی موت بیلٹ اور عالمی احتساب کے ذریعے ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 1984 کی سکھ نسل کشی کے بعد اب مودی سرکار پنجاب میں “معاشی قتل” کر رہی ہے۔کینیڈین ایجنسیز بتا چکی ہیں کہ مودی حکومت سکھوں کے قتل اور بھتہ خوری کے نیٹ ورکس میں ملوث ہے۔
کینیڈاکے شہر اوٹاوا میں ریفرنڈم،سکھوں کا بھارتی جابرانہ نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت
منگل 25 نومبر 2025












