31ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 22 سے 24 نومبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ ایونٹ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس۔ ایم تنویر نے کی، جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور مختلف چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ایونٹ نے 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدوں کے ساتھ ریکارڈ ساز کاروباری کامیابی حاصل کی۔نمائش میں 10 سے زائد ممالک سے دو ہزار عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57 ہزار سے زائد تجارتی زائرین نے شرکت کی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صنعتی شعبہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اکتیس ویں ٹیکسٹائل ایشیاانٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کامیابی سے اختتام پذیر
منگل 25 نومبر 2025












