اسرائیل نے عالمی مطالبات پس پشت ڈال دئیے

Calender Icon منگل 25 نومبر 2025

اسرائیل نے تمام عالمی مطالبات پس پشت ڈال کر غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی فوج نے پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 فلسطینی شہید کردیے- اسرائیل 10 اکتوبر کو ہونے والے غزہ امن معاہدے کے بعد سے 500 سے ز ائدبار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے،اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی صورت حال کو بدستور تباہ کُن قرار دیدیا،تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں 90 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار امداد پر ہے، بیشتر لوگوں کو 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا ملتا ہے،ادھر امریکا اسرائیل کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم نے غزہ میں آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا، تنظیم کے مراکز پر امداد تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے-