ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا- ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات کی سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے،عدالت نے 23 دسمبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا اور اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی،بعدازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی-
9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
منگل 25 نومبر 2025












