لاہورمیں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

Calender Icon منگل 25 نومبر 2025

دوسرے بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ کا لاہور میں شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا، جو عالمی سطح کی اسپورٹس سرگرمیوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جبکہ ایونٹ پاک فوج، حکومتِ پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے آرگنائز کیا جا رہا ہے۔اہم ‏فائیٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز بھرپور حصہ لے رہے ہیں، جن میں 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ممالک کے آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔