پی ڈی ایم اےپنجاب کی جانب سے دھنداور اسموگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بروقت اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق شیخوپورہ،قصورسمیت دیگر شہر شدید دھند اور اسموگ کی زدمیں آسکتےہیں،فیصل آباد ،ننکانہ،گوجرانوالہ،جھنگ ،ساہیوال،لیہ میں بھی دھند اور اسموگ کا خدشہ ہے ۔کوٹ ادو،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان اورخان پور میں بھی دھند اور اسموگ متوقع ہے ، ڈی جی،پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو انسداد اسموگ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔اسموگ کےباعث سانس کےامراض اوردیگربیماریوں کاخدشہ ہوتا ہے،اسموگ کے باعث بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اےپنجاب کی جانب سے دھنداوراسموگ سے متعلق الرٹ جاری
جمعہ 28 نومبر 2025












