انتہاپسند مودی کی سرپرستی میں ظالم بھارتی فوج آر ایس ایس کے زہریلا ہندوتوا نظریے کی محافظ بن گئی ۔۔۔بھارت میں نفرت، انتہا پسندی اور اقلیتی دشمنی سفاک مودی کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے- مودی حکومت کے دور میں بھارتی فوج اور دیگر ریاستی اداروں پر ہندوتوا سوچ کے اثرات بڑھ رہے ہیں، جبکہ آر ایس ایس اور حکومت کے گٹھ جوڑ نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا تاثر پیدا کیا ہے۔رام مندر کی تعمیر اور اس مقام پر مذہبی رسومات میں ریاستی اداروں کی موجودگی بھارت کے سیکولر تشخص پر سوال اٹھاتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ رام مندر کا قیام بابری مسجد کی شہادت کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریاتی ایجنڈے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی تقسیم، اقلیتوں کے خلاف اقدامات اور عسکری قیادت کی مذہبی سرگرمیوں میں شمولیت انتہا پسندی کے فروغ کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔
ظالم بھارتی فوج آرایس ایس کے زہریلاہندوتوانظریہ کی محافظ بن گئی
جمعہ 28 نومبر 2025












