گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تربت میں ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد

Calender Icon جمعہ 28 نومبر 2025

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سپورٹس شخصیات، کالج فیکلٹی اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔سپورٹس فیسٹیول میں طالبات نے فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر سمیت مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا-