سیکیورٹی کے نام پر افغان طالبان کا دہشتگردوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ورلڈ بینک نے افغان طالبان کے سیکیورٹی کے نام نہاد دعووں کے اخراجات کا پول کھول دیا- ورلڈ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے زیرِ تسلط افغانستان میں مالی سال 2025 کے قومی بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سیکورٹی کے شعبے پر خرچ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں سیکورٹی کے اخراجات 49 فیصد تک پہنچ گئے۔سیکورٹی کے بہانے افغان عوام پر ظلم، تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا تسلسل طالبان کی پہچان ہے۔دہشتگردانہ سرگرمیوں کی بدولت افغانستان کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری بھی سنگین خطرہ قرار دے چکی ہے-
افغان طالبان کادہشتگردوں کی پشت پناہی اورمالی معاونت کاسلسلہ عروج پر
جمعہ 28 نومبر 2025












