ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں ایرانی اصولوں اور اقدار پر قائم ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن پوری تیاری کے ساتھ آیا لیکن بالآخر ناکام ہو کر واپس لوٹ گیا۔ ان کے مطابق صیہونی حکومت اس جھڑپ کے لیے 20 سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی مگر ایرانی دفاعی نظام نے انہیں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرنے دیے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر کارروائی اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قوم کی استقامت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور علاقائی مزاحمتی قوتیں ایرانی نظریے سے تقویت حاصل کر رہی ہیں۔
ایران نے حالیہ 12روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی ہے،ایرانی سپریم لیڈر
جمعہ 28 نومبر 2025












