امن تجاویزیوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیادبن سکتی ہیں،پیوٹن

Calender Icon جمعہ 28 نومبر 2025

روسی صدر نے یوکرین اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یوکرین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی- بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں،روسی صدر کا کہنا تھا کہ لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو روس جنگ جاری رکھے گا،پیوٹن نے کہا کہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے بارے میں تھی،دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکی نمائندوں کی ملاقات رواں ہفتے جنیوا میں ہوگی اور اس ملاقات میں امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی-