وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ساہیوال کے لئے30الیکٹرک بسیں مختص

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ساہیوال کے عوام کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتی،ساہیوال کے لئے30الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں،پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ کسی بھی سٹاپ پر اتریں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے ہی ہو گا،بزرگ،خصوصی افراد،خواتین اورطلبہ کیلئے الیکٹرک بس کاسفرمفت ہے،الیکٹرک بسوں میں خواتین کے لئے الگ حصہ مختص ہے