سندھ میں ڈینگی نے ڈنگ تیز کردئیے ، مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہونے لگا- رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 260 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 43 نئے ڈینگی مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے داخل شدہ مریضوں کی کل تعداد 71 ہو گئی ،کراچی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں 25 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 42 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 45 مریضوں کو صحت یاب قرار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں، کھڑے پانی سے بچیں اور ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات پر عمل کریں-
سندھ میں ڈینگی نے ڈنگ تیزکردئیے ،مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا
جمعہ 28 نومبر 2025












