وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے، وزیراعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، 23ستمبر کو 7اہم سربراہان اسلامی ممالک کی نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ، جس میں پاکستان سے وزیراعظم شہبازشریف کے علاوہ سعودی عرب ، ترکیہ ،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات ،قطر،انڈونیشیا شامل ہیں ٹرمپ سے اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔