ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز جیتنے پر خوشی سے نہال ہیں، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے ساتھی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور حریف ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
حالیہ سیریز میں یک بعد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرنے والے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سہ فریقی سیریز جیتنے پر مبارکباد، ٹرائی سیریز کے دوران جیت کے لیے قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے پورے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
Congratulations 🇵🇰
Fantastic effort from the boys to seal the tri-series. Nawaz was exceptional throughout!
Grateful to Sri Lanka and Zimbabwe for making this tournament special. pic.twitter.com/six2h2nfy4— Babar Azam (@babarazam258) November 30, 2025
انہوں نے سری لنکا اور زمبابوے کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو خاص بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ گرین شرٹ پہننا ہمیشہ ایک اعزاز ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فائٹ، یقین اور نتیجے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا ہم محنت جاری رکھیں گے۔ ہمیں مزید کامیابیاں ملیں گی، انشااللّٰہ۔
Grateful for the fight, the faith, and the results. 🇵🇰
The journey continues & we keep pushing! More wins to come Insha’Allah 💚🙌 pic.twitter.com/IsF32SzFoX
— Saim Ayub (@SaimAyub7) November 29, 2025
قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللّٰہ، اس ٹرائی سیریز میں پاکستان ٹیم کی جیت شاندار ہے۔ میں اس ٹیم کا حصہ ہونے اور ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر بے حد شکرگزار ہوں۔
Alhamdulillah for this incredible tri-series win.
Truly grateful to be part of this team and to contribute whenever the boys needed me.
This victory is for the whole squad and everyone supporting us 🇵🇰 pic.twitter.com/Lw0sXIDDpm— Sahibzada Farhan (@RealSahibzada) November 29, 2025
صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا ہے کہ یہ جیت پورے اسکواڈ اور ان سب کے لیے ہے جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے 8 گیندوں پہلے حاصل کیا اور سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔












اتوار 30 نومبر 2025 