ایف بی  آر اور لمز کے درمیان افسران کی تربیت کا معاہد ہ طے

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

اسلام  آباد:ایف بی آر اور لمز کے درمیان  افسران کی تربیت  کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کا  تاریخی معاہدہ  طے پاگیا،معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آ ر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہو ئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی ۔تقریب میں بورڈ ممبران،ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ کے افسران بھی شریک ہوئے۔ایف بی آرلمز کی نمائندگی پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون اور سلیمان داود بزنس سکول کے ڈین ڈاکٹر عدیل ظفر نے کی ۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایف بی آرڈپلومہ پروگرام سے ایف بی آر کے افسران  ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا اینا لیٹکس کے شعبوں میں مہارت حاصل کر سکیں گے۔پہلا ڈپلومہ پروگرام 20 اکتوبر 2025 سے  شروع ہوگا، جس میں ایف بی آر کے 51 پروبیشنری افسران شریک ہوں گے۔ اپنی نوعیت کا یہ  پہلا پروگرام ایف بی آر کے افسران کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں  عالمی سطح کی مہارت حاصل کرنے کے قابل بنائے  گا۔