اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی بارہ میں تیزاب سے بھرا ٹینکر لیک ہو گیا جس سے علاقے میں تعفن پھیل گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سنبل پولیس موقع پر پہنچ گئی ، علاقے کو سیل کرکے سول ڈیفنس اور متعلقہ محکموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق لیکیج کی وجوہات جاننے اور تیزاب کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں ۔ شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔
اسلام اباد سیکٹر G-12 میں تیزاب سے بھرا ٹینکر لیک ہونے کی اطلاع علاقے میں شدید بدبو پھیل گئی۔ مقامی رہائشیوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر
موجود ہیں @ICT_Police @MohsinnaqviC42 @rescue1122@CDAIslamabad pic.twitter.com/fcBRFxKZNe— Mahmood khan (@Mahmood52153556) December 4, 2025












جمعرات 4 دسمبر 2025 