تحریک انصاف کا برطانیہ،آسٹریلیا اورکینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرنے پرخیر مقدم،پی ٹی آئی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا پر جوش خی رمقدم کرتی ہے-پی ٹی آئی نے کہا ہے یہ اقدام نہ صرف عالمی انصاف اوراصولوں کی جیت ہے بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے کا ایک تاریخی قدم بھی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اسی جرات مندانہ راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں اور خطے میں انصاف اور امن قائم ہو،پی ٹی آئی نے کہا اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پرجاری وحشیانہ بمباری اورقتلِ عام ایک کھلی نسل کُشی ہے جسے ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی نے عالمی طاقتوں اوربین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و بربریت کو بند کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں-
پی ٹی آئی کا برطانیہ،آسٹریلیا اورکینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرنے پرخیر مقدم


مزید خبریں
تازہ ترین
باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
2 گھنٹے قبل
معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
2 گھنٹے قبل