ممبئی، جوہو بیچ پر’رولز رائس کار بوٹ‘ نے سب کی توجہ کھینچ لی

Calender Icon جمعرات 4 دسمبر 2025

بھارت (ویب ڈیسک) شہرممبئی کے جوہو بیچ پر سمندر میں دوڑتی رولز روئس نے دھوم مچا دی۔

ممبئی کے جوہو بیچ پرسمندر میں چلتی رولز رائس نما کشتی ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، سمندر میں رواں دواں اس منفرد کشتی نے ساحل پر آنے والوں کے لیے نئی تفریح کا دروازہ کھول دیا ہے۔

یہ لگژری طرز کی آبی سواری ہے، جسے مقامی لوگ ’کار اِن دی سی‘ کے نام سے پکار رہے ہیں، ناصرف دیکھنے میں ایک گاڑی جیسی ہے بلکہ اندرونی سہولتیں بھی کسی مہنگی کار سے کم نہیں۔