لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) سونی پکچرز نے مقبول ’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم تیار کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ طے نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل۔
چینی کمپنی پاپ مارٹ کی ’لابوبو ڈولز‘ اس سال عالمی سطح پر ہلچل مچا چکی اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔ لابوبو کے ’بلائنڈ باکسز‘ شاپنگ کا نیا رجحان بن گئے ہیں، جن میں ڈولز کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سونی فلم نے پہلے بھی بچوں کے لیے ’جُمانجی‘ اور اینیمیشن ہٹ ’کےپاپ ڈیمن ہنٹرز‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنائی ہیں۔












جمعہ 5 دسمبر 2025 