وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوپشاورہائی کورٹ سے بڑاریلیف مل گیا

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پشاور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،علی امین گنڈا پورکو 3ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت مل گئی،،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اورجسٹس اعجازخان نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلام آباد میں 48کیسز درج ہیں،ہم چاہتےہیں کہ یہ کیس نمٹایاجائے، وزیراعلیٰ کو بار بارآنا پڑرہا ہے،جس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اپنے ریماکس میں کہا ہم اس کیس میں وزیراعلیٰ کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہیں،اگلی سماعت پردیگرفریقین رپورٹ پیش کریں بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 3ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔