وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھیجنے کا حکم

Calender Icon منگل 23 ستمبر 2025

آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیئرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پروزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن اب تک آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنرکی تقرری نہیں کی جاسکی۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔