وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، عطا تارڑ

Calender Icon اتوار 7 دسمبر 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔

ایک انٹر ویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔