کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان

Calender Icon پیر 8 دسمبر 2025

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔

شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔