اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس سے انفراسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، انہوں نے اجلاس میں زور دیا کہ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بے گھر ہونے کا خطر ہ ہے، غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کیلئے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے فلسطین کے دو ریاستی حل کانفرنس کا خیرمقدم کرتا ہے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب
منگل 23 ستمبر 2025












