پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Calender Icon بدھ 10 دسمبر 2025

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں، یہ اخباروں میں خبریں لگانے کی جگہ نہیں ہے۔