وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج اصلاحات میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا پاکستان کیلئے ریگولیٹری گورننس فریم ورک کی تجویز، پائیدار اصلاحات کیلئے لازمی ہے،فارن ایکسچینج اصلاحات کیلئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اوراسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے گا، معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا ،اگلے پیکیج میں ایف ایکس اصلاحات اور ڈبل ٹیکسیشن کے مسئلے کو شامل کیا جائے گا،وینچر کیپیٹل کی ترقی کیلئے علیحدہ قانون سازی ناگزیر ہے-
معاون خصوصی ہارون اختر خان کی اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات
بدھ 24 ستمبر 2025












