پنجاب پولیس کانوجوان سنگرپرتشدد، ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس

Calender Icon اتوار 14 دسمبر 2025

 

میانوالی(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے، عظمیٰ بخاری

پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔