محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا، مری اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور پشین میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہوسکی ہے، سندھ میں سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی
پیر 15 دسمبر 2025












