مودی کی ذاتی دوستی اورٹرمپ کی چاپلوسی کے باوجودبھارت کورسوائی کا سامنا

Calender Icon پیر 15 دسمبر 2025

نا اہل مودی کی نام نہاد ذاتی دوستی اور ٹرمپ کی چاپلوسی کے باوجود بھارت کو رسوائی کا سامنا،، جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو باہر نکال پھینکنا عیارمودی کے کھوکھلےدعوؤں پر زور دارطمانچہ ہے۔۔امریکا کے ہاتھوں بھارت کی مسلسل سبکی پر بھارتی اپوزیشن نےبدحواس مودی کو اوقات دکھا دی۔ بھارتی جریدہ “دی انڈین ایکسپریس” کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد “پیکس سیلیکا” سے بھارتی بے دخلی پر شدید سوالات اٹھا دئیے،،بھارتی اپوزیشن نے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کے ذلت آمیز اخراج کو نااہل مودی حکومت کی عالمی سطح پر انتہائی گراوٹ قرار دے دیا ،، اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نےکہا کہ پاکستان کے ہاتھوں مئی میں عبرتناک شکست کو عالمی سطح پر بھارتی رسوائی کی اہم وجہ ہے۔۔دس مئی کے بعد ایک اہم اتحاد میں سے امریکا کی جانب سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں ہے ،، سفارتی محاذ پر بھارت کی ناکامیاں اب تسلسل سے جاری ہیں جہاں ہر نیا قدم ایک نئی رسوائی میں بدل رہا ہے۔جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے دور میں بھارت کو اتحاد سے باہر نکال پھینکنا ناکام مودی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔۔پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد ہر محاذ پر ذلت و رسوائی بھارت کا مقدر بن چکی ہے۔۔پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے باعث بھارت کی عالمی سطح پر حیثیت اور ساکھ بتدریج زمین بوس ہو رہی ہے۔