وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسےبرٹش ہائی کمشنرجین میرئیٹ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ، صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے جاری عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرگفتگوہوئی-اس موقع پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے کہا صوبائی حکومت برطانوی حکومت کے ذیلی اداروں خصوصاً سیڈاورایس این جی پروگرام کی معاونت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، سیڈاورایس این جی پروگرامزنے صوبائی حکومت کے محکموں کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار اد کیا ہے،انہوں نے کہا کلائمیٹ چینج کے چیلنجزسےنمٹنے کیلئے خطیرسرمایہ کاری کی جا رہی ہے ،حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کا عمل جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی موثرپلاننگ اورشفافیت کیلئے سرکاری امورکی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسےبرٹش ہائی کمشنرجین میرئیٹ کی ملاقات
بدھ 24 ستمبر 2025












