کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں ڈکیتی کے الزام میں خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

Calender Icon پیر 15 دسمبر 2025

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے الزام میں5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات 10 دسمبر کو ہوئی جس میں 3 ملزمان نے ایک گھر کا صفایا کردیا۔

گزری تھانے میں درج ایف آئی کے مطابق ملزمان گھر سے سونے کا سیٹ ، 4 سونے کی چوڑیاں ، 4انگوٹھیاں اور ہزاروں پاکستانی روپے اور درہم لوٹ کر لے گئے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔