این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت منظور

Calender Icon پیر 15 دسمبر 2025

لاہور:سیشن کورٹ لاہور نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں صحافی شاکر اعوان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے شاکر اعوان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے انکی عبوری ضمانت 23 دسمبر تک منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، شاکر اعوان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

این سی سی آئی اے شاکر اعوان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔