بانی پی ٹی آئی اے کے بھانجے کے ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت

Calender Icon منگل 16 دسمبر 2025

بانی پی ٹی آئی اے کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

حسان نیازی کی جانب سے فیصل صدیقی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ خان نیازی پیش ہوئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ عرفان خان لودھی پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاء افسر پیش نہ ہوئے۔