گھوٹکی: مسافر بس سے 11 مغوی بازیاب

Calender Icon منگل 16 دسمبر 2025

گھوٹکی میں مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 میں سے 11 مسافر بازیاب ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے مسافر بس پر دھاوا بول کر بس میں سوار 19 مردوں کو اغوا کرلیا تھا۔

ڈاکوؤں نے تمام خواتین کو پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس میں 25 افراد سوار تھے۔ بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

ڈاکو شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گنے کی فصل میں فرار ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔