اسلام آباد(نیوزڈیسک) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پی ایس ایل لندن اور نیویارک روڈ شوز کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم کی محنت اور پروفیشنل ازم کو سراہا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی پی سی بی اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل 11 کے میچ مظفرآباد سٹیڈیم میں کرائے جائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہو گا۔












منگل 16 دسمبر 2025 