پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی گیارہویں برسی کے موقع پر یادگارِ شہداء پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جہاں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی پبلک اسکول وارسک روڈ میں منعقدہ تقریب میں سانحہ کے غازی طلباء، شہداء کے لواحقین، اساتذہ، طلباء اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی، متعدد غازی طلباء جو آج پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی، بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلوز میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شرکاء نے فتنۃ الخوارج کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے اور وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پشاور: سانحہ اے پی ایس کی گیارہویں برسی
بدھ 17 دسمبر 2025












