بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑ گئی ہیں جہاں کوکی زو کمیونٹی نے مودی حکومت کی سرپرستی میں جاری جبر اور ہندوتوا تشدد سے تنگ آ کر الگ انتظامی ڈھانچے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی جریدہ اکھرول ٹائمز کے مطابق منی پور میں کوکی قبائل نے ریاستی جبر، جبری نقل مکانی اور جانی و مالی نقصانات کے بعد علیحدہ انتظامی نظام کو مسائل کا واحد حل قرار دیا ہے جبکہ کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کر دی ہے، کوکی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ ہندو میتی عناصر کے ساتھ انضمام ممکن نہیں رہا اور بی بی سی کے مطابق مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات میں ہزاروں افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد بھارت میں ہندوتوا راج کے خلاف حریت پسند تحریکیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔
بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندتحریکیں زور پکڑگئیں
بدھ 17 دسمبر 2025












