وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن “محفوظ پنجاب” کے تحت صوبائی کابینہ کی منظوری سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے علاقے شامل کر لیے گئے ہیں۔ حالیہ فیصلے کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع یعنی ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور تک محیط ہوگا، اس توسیع کے ذریعے 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی ہے اور محکمہ داخلہ کی سفارش اور کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تاکہ صوبے میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا
بدھ 17 دسمبر 2025












