اقبال  چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے پراجیکٹ کا دورہ،، تعمیراتی معیار کو سراہا-وزیر داخلہ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 77 روز میں فلائی اوور کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ،، پراجیکٹ کے اطراف 3ہزار نئے پودے اور درخت لگانے پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا،، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ،، اقبال فلائی اوور راولپنڈی اور اسلام آباد کا مرکزی جنکشن پوائنٹ ہے ،، فلائی اوور سے راولپنڈی/راوت اور لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی ،، فلائی اوور سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم ہوگی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت ،، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے-