بانی پی ٹی آئی کےبیٹےکس حیثیت میں پاکستان پر تنقید کر  رہے ہیں،وزیراطلاعات

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

بانی پی ٹی آئی کےبیٹےکس حیثیت میں پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں، ان کے پاس پاکستانی شہریت بھی نہیں ، بانی کے بیٹے ویزامانگ رہےہیں، لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں باہرنکلو ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا ءاللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو، وزیراطلاعات نے کہابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کسی کی خواہش کےمطابق نہیں ہوگی، جیل رولز کی خلاف ورزی ہوگی تو ملاقات نہیں ہو گی، پی ٹی آئی دورمیں نوازشریف کی تین ماہ ملاقات بند رہی، عطاء تارڑکاکہناتھا پی ٹی آئی سےبات چیت تب ہوگی جب وہ بانی کےبیانیےکو ترک کریگی، پی ٹی آئی والے کہتےہیں ان سےسیاسی بوجھ نہیں اٹھایا جارہا، تحریک انصاف نےمذاکرات کیلئے آفیشلی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، سہیل آفریدی کا رویہ بہت تبدیل ہوا ہے-