یاسر نواز کی دوسری شادی سے متعلق بیان پر وضاحت

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔

حال ہی میں انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کی اور فضا علی کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازع پر وضاحت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو یاسر نواز سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ندا نے دوسری شادی کے لیے آپ کے سامنے ایک خاص شرط رکھی تھی؟

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے، ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا۔ میں امبانی بننے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً ناممکن لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ یہ سب مذاق ہے، صرف تفریح کے لیے کہہ رہا ہوں اور دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یاسر نواز نے یہ بھی بتایا کہ درحقیقت، ندا تو اُن مردوں سے جو ایک سے زیادہ شادی کرتے ہیں، یا کرنا چاہتے ہیں ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔