افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کو کافی لاجسٹک اور آپریشنل مدد دیتے رہے ہیں ، طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی ایک حد کیلئے اجازت دینے والا ماحول برقرار رکھا ہواہے ،یہ دوسرے رکن ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ جاری،رپور ٹ میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کاافغان دعویٰ مسترد،سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق پڑوسی ریاستیں افغانستان کو علاقائی عدم تحفظ کا ایک ذریعہ سمجھ رہی ہیں،دہشتگردحملوں کے نتیجے میں سرحد پار فوجی تصادم ہوا جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، ساتھ ہی دو طرفہ تجارت میں بھی خلل پڑا ، رپورٹ میں بتایاگیا پاکستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے افغان معیشت کو روزانہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہاہے-
دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کاافغان دعویٰ مسترد
جمعرات 18 دسمبر 2025












