وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 26 دسمبر سے 3 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری سے بحال ہوں گی۔